مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کی رجسٹریشن شروع ہے،رانامشہود

اسلام آباد: چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد...

چین پاکستان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہو گیا

چین نے انسداد دہشت گردی کے مؤقف پر پاکستان...

نادرا کی شناختی دستاویزات کے بارے شہریوں کے لئے اہم ہدایات

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے شہریوں کے...

فرانس کے اسکول میں چاقو حملہ ، ایک طالبعلم ہلاک

فرانس کے ایک اسکول میں چاقو حملے کے...

توشہ خانہ ریفرنس، زرداری، گیلانی پر فرم جرم عائد،نواز شریف اشتہاری قرار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے،احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کیس کی سماعت کر رہے ہیں،آصف علی زرداری ،یوسف رضا گیلانی، عبدالغنی مجید عدالت میں موجود ہیں،سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے

جج اصغر علی نے کہا کہ پہلے نواز شریف کا کیس الگ کریں گے پھر دیگر پر فردجرم عائد کریں گے،

سابق صدر آصف علی زرداری پر توشہ خانہ ریفرنس کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ملزمان صحت جرم سے انکار کر رہے ہیں؟ وکیل صفائی نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس اختیار ہوتا ہے کہ سمری کی منظوری دے،سابق صدر آصف علی زرداری نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کر دیا

وکیل صفائی نے کہا کہ نیب نے اختیارات کاغیر قانونی استعمال کرکے غلط ریفرنس بنایا،عدالت نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دیتے ہیں،عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دےدیا

دوران سماعت سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں روسٹرم پر آ گئے،یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں نے کبھی رولز کے خلاف کوئی کام نہیں کیا،قانون کے مطابق جو سمری آئی اسے منظور کیا،اگر سمری غلط ہوتی تو وہ موو ہی نہ ہوتی،جس پر احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ ہم کیس کے میرٹ پر بات نہیں کر رہے کہ سمری کیسے آئی اور منظور ہوئی،یہ بات تو آپ ٹرائل کے دوران عدالت کو بتانا ،یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نیب نے رولز آف بزنس کو دیکھے بغیر ریفرنس بنایا،

عدالت نے نواز شریف کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیل مانگ لی،عدالت نے حکم دیا کہ نواز شریف کی عدم پیشی پر جائیداد منجمد کر لی جائے گی،7دن میں نواز شریف کی جائیداد کی تفصیل پیش کی جائے، احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت 24ستمبر تک ملتوی کر دی گئی،

نیب کے مطابق آصف زرداری کو بطور صدر، لیبیا اور یو اے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملیں، آصف زرداری نے گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں۔

نیب کی جانب سے نواز شریف کے حوالہ سے عدالت کو بتایا گیا کہ سال 2008 میں وہ کسی بھی سرکاری عہدے پر نہیں تھے، اس کے باوجود نوازشریف کو بغیر کوئی درخواست دیئے توشہ خانے سے سرکاری گاڑی مہیا کی گئی۔

واضح رہے کہ رواں برس ماہ جنوی میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سابق صدرآصف زرداری،نوازشریف،یوسف رضا گیلانی کےخلاف بدعنوانی ریفرنس کی منظوری دی گئی تھی

ملزمان پرتوشہ خانہ سےتحائف کی گاڑیاں اونےپونےداموں تقسیم کرنےکاالزام ہے،توشہ خانہ کی گاڑیوں سے متعلق نواز شریف اوریوسف رضا گیلانی سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے،

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

واضح رہے کہ نیب توشہ خانہ کیس میں تحفوں کے ذاتی استعمال سے متعلق تحقیقات کررہا ہے ،اس حوالہ سے نیب نے نواز شریف سے جیل میں بھی تحقیقات کی تھییں اور اس کے لئے عدالت سے اجازت لی تھی،.

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

تفتیشی افسر راحیل اعظم ڈپٹی ڈائریکٹرنیب نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ نوازشریف سے بطورملزم تفتیش کی اجازت دی جائے،گاڑی 1997 میں سعودی عرب نے وزیراعظم پاکستان کو تحفے میں دی تھی ، مرسڈیزبینز یوسف رضاگیلانی نے غیر قانونی طورپر2008میں نوازشریف کو دی جیل میں نوازشریف سےتفتیش کی اجازت دی جائے .نیب نے جیل میں نواز شریف سے تحقیقات کی تھی.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan