پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے ، اور پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفارز احمد نے ٹاس کے بعد کہا کہ ہم سری لنکن ٹیم کو آسان حریف تصور نہیں کر رہے ، سری لنکا کے نوجوان کھلاڑیوں میں وہ پوٹینشل موجود ہے جس سے اچھا مقابلہ ہو گا ،
دوسری طرف سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا کا کہنا ہے کہ وکٹ اچھی نظر آ رہی ہے ، اور اس پر 170 سے زائد اسکور کرنے کی کوشش کریں گے ، اگر ٹیموں کی بات کی جائے تو پاکستان ٹیم میں کپتان سرفراز احمد ، بابر اعظم ، احمد شہزاد ، عمر اکمل ، افتحار احمد، آصف علی ، عماد وسیم ، شاداب خان، فہیم اشرف ، محمد عامر ، محمد حسنین شامل ہیں ،

Shares: