گائے کو چھونے سے منفی سوچ دور ہوتی ہے، بھارتی وزیر

0
46

مہاراشٹرا۔:گائے کو چھونے سے منفی سوچ دور ہوتی ہے، بھارتی وزیرکی ہندوانہ منطق کا عقیدہ سامنے آگیا ،سیاسی جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والی بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی نو منتخب وزیریشو متی ٹھاکر کا کہنا ہے کہ گائے سب جانوروں میں مقدس ہے، جسے چھونے سے محبت کا احساس جاگتا ہے جبکہ منفی سوچ کا خاتمہ ہوتا ہے ۔

ذرائع کےمطابق بھارتی رہنما کے اس بیان کے بعد ایک اور سیاستدان نے ان کے اس بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ گائے سمیت سب جانوروں کو چھونے سے انہیں اچھا محسوس ہوتا ہے اور یہ ان کی ثقافت کا حصہ ہے۔ دونو ں سیاست دانوں کو عوام کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بھارتی کانگریس جماعت کی سیاست دان یشومتی اس قسم کے بیانات دینے کے لیے مشہور ہیں ، اس بیان سے پہلے بھي انہوں نے ایک انتخابی مہم کے دوران اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہمیں جیت کر حکومت میں آنا ہے، مگر ہماری جیبیں خالی ہیں۔ اس سے قبل ایک بھارتی افسر نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ گائے کا گوبر انہیں ایٹمی حملے کے بعد جوہری تابکاری کے اثرات سے محفوظ رکھے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایک گڑھا کھود کر لکڑی کی بلیاں ، پتے رکھ کر اس کے اوپر گائے کے گوبر کی ڈیڑھ فٹ تک کی تہہ لگا دیں تو جوہری تابکاری سے بچاجاسکتا ہے۔ بھارتی سول ڈیفنس کے افسر کا ایک ٹی وی شو میں دیے گیے اس بیان کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق بنا تھا۔

Leave a reply