دورہ انگلینڈ: پاکستان کرکٹ ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی ،14 روز کا قرنطینہ ہوگا،پھرکھیلنا ہوگا

مانچسٹر: تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کیلئے جانے والا 20 رکنی اسکواڈ اور 11 ارکان پر مشتمل کوچنگ ا سٹاف مانچسٹر پہنچ گیا ہے، پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی اور ان کی اہلیہ بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔

کھلاڑیوں کوکورونا وائرس کی تمام احتیاطی تدابیر اپنا ک رطیارے سے باہر لایا گیا، کھلاڑیوں کی اگلی منزل ووسٹر شائر ہے جہاں ان کا 14 روز کا قرنطینہ ہوگا۔

 

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ پانچ اگست سے ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

قرنطینہ کے دوران پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پریکٹس اور ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔ قومی ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہو جائے گی۔

 

خیال رہے کہ دورہ انگلینڈ کیلئے 20 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی سکواڈ چارٹرڈ طیارے کے ذریعے مانچسٹر روانہ ہوا تھا۔

 

پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں میں اظہر علی، بابر اعظم، عابد علی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، موسیٰ خان، نسیم شاہ، روحیل نذیر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان، عثمان شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں

Comments are closed.