ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

0
40

کراچی: انڈس موٹرز کمپنی (آئی ایم سی) نے ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتوں میں 4 لاکھ روپے تک مزید اضافہ کردیا ہے۔

باغی ٹی وی:ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑااضافہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت، معاشی غیر یقینی،خام مال پرمہنگائی کے اثرات اور پیداواری لاگت میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہےنئی قیمتوں کا اطلاق 12 جنوری 2023 کےبعد بک ہونیوالی گاڑیوں پر ہوگا انڈس موٹرز کی طرف سے قیمتوں میں اضافے کا سبب زرمبادلہ میں عدم استحکام، یوٹیلیٹی نرخوں میں اضافہ اور دیگر اخراجات بتایا گیا ہے۔

اسلام آباد سے کراچی جانے والی گرین لائن ایکسپریس نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

تفصیلات کے مطابق یارس 1.3، جی ایل آئی ایم ٹی کی قیمت 38 لاکھ 19 ہزار روپے سے بڑھا کر 40 لاکھ 79 ہزار کی گئی ہے جبکہ 1.3 جی ایل آئی سی وی ٹی کی قیمت 40 لاکھ 69 ہزار روپے سے بڑھا کر 43 لاکھ 39 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

یارس 1.3 اے ٹی آئی وی ایم ٹی کی نئی قیمت 43 لاکھ 9 ہزار، 1.3 اے ٹی آئی وی سی وی ٹی کی 45 لاکھ 29 ہزار، یارس 1.5 اے ٹی آئی وی ایکس ایم ٹی آئی کی 46 لاکھ 49 ہزار اور 1.5 اے ٹی وی آئی ایکس سی وی ٹی کی نئی قیمت 49 لاکھ 29 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

اسی طرح کرولا 1.6 اٹلس ایکس ایم ٹی کی نئی قیمت 52 لاکھ 69 ہزار روپے، کرولا 1.6 اٹلس ایکس سی وی ٹی آئی کی نئی قیمت 57 لاکھ 49 ہزار روپے،کرولا 1.6 اٹلس ایکس سی وی ٹی آئی ایس ای کی نئی قیمت 63 لاکھ 19 ہزار روپے، 1.8 ایکس سی وی ٹی گرینڈی کی نئی قیمت 66 لاکھ 49 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان…

علاوہ ازیں ریوو وی اے ٹی 2.8 کی قیمت ایک کروڑ 22 لاکھ 39 ہزار روپے جبکہ ریوو وی اے ٹی روکو کی قیمت ایک کروڑ 82 لاکھ99 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

فارچونر2.7 جی پٹرول کی قیمت ایک کروڑ 34 لاکھ 19 روپے،فارچونر2.7 وی پٹرول کی قیمت ایک کروڑ 53 لاکھ39 ہزارروپے، فارچونر 2.8 سگما فورڈیژل کی قیمت ایک کروڑ 61 لاکھ 89 ہزارروپےجبکہ فارچونر 2.8 لیجنڈر ڈیژل کی قیمت ایک کروڑ 70 لاکھ 69 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے۔

پشاور زلمی کی ٹیم سعودی عرب کی قومی کرکٹ ٹیم سے میچ کھیلے گی،جاوید آفریدی

Leave a reply