قصور
ٹریکٹر ٹرالیوں کے دو حادث،ایک کا ڈرائیور موقع پر جانبحق،دوسرا محفوظ،

تفصیلات کے مطابق قصور میں ٹریکٹر ٹرالیوں کے دو حادثات رونما ہوئے
پہلا حادثہ قصور رائیونڈ روڈ پر واقع بھٹہ خشت کی اینٹوں سے لوڈ ٹرالی کو پیش آیا جو کہ رائیونڈ روڈ سے کھارا جاتے ہوئے قریبی راجباہ میں الٹ گئی تاہم اس کا ڈرائیور محفوظ رہا جبکہ دوسرا حادثہ کھارا روڈ پر پیش آیا جس میں مٹی سے بھری ٹرالی کھیتوں میں الٹ گئی اور شدید چوٹیں آنے سے اس کا ڈرائیور پرویز موقع پر ہی جانبحق ہو گیا
عینی شاہدین کے مطابق حادثات سڑکوں کی کمی چوڑائی و ٹوٹے ہونے اور ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیوروں کی غفلت سے چلانے کے باعث پیش آئے ہیں
شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیوروں کو محتاط ڈرائیونگ کرنے اور دوران ڈرائیونگ ٹیپ ریکارڈ نا چلانے کا پابند کیا جائے

Shares: