مزید دیکھیں

مقبول

پنجاب بھر میں دیہی مراکزصحت کے ملازمین کی ہڑتال، او پی ڈی بند

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) پنجاب رورل ہیلتھ ایمپلائیز...

شہری کی غیر قانونی حراست،اسلام آباد ہائیکورٹ نےآئی جی کو کیا طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری علی محمد کو مبینہ...

واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا؟ ایڈمن کو گولی مار دی گئی

پشاور کے نواحی علاقے ریگی سفید سنگ میں...

ٹک ٹاک سٹارسرکاری ملازمین کا احتساب ناگزیر.تحریر: ملک سلمان

چاہئے تو یہ تھا کہ بیوروکریسی اور سرکاری...

ایران، افغانستان اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کے لیے ایس او ایس جاری

پاک، ایران، روس تجارت کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، حکومت نے پاک ایران، پاک روس بارٹر تجارت کی اجازت دے دی

وزارت تجارت نے اس حوالے سے بزنس ٹو بزنس بارٹر ٹریڈ رولز جاری کردئیے ،وزارت تجارت پاکستان نے ایران، افغانستان اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کے لیے ایس او ایس جاری کیا ہے پاکستان اب افغانستان ایران روس کو بارٹر ٹریڈ کے ذریعے اشیاء برآمد کرسکے گا پاکستان بارٹر سسٹم کے تحت ایران اور روس سے خام تیل،ایل این جی ،ایل پی جی درآمد کرسکے گا،پاکستان ان ممالک کو گوشت، پھل سبزیاں چاول برآمد کرسکے گا،پاکستان ٹیکسٹائل مصنوعات، پرفیومز، کاسمیٹکس، آلات جراحی کٹلری برآمد کرسکے گا،پاکستان اب ایران افغانستان کو کھیلوں کا سامان بھی برآمد کرسکے گا،افغانستان سے پھل، میوہ جات سبزیاں دالیں آئل سیڈز درآمد کرسکے گا،بارٹر سسٹم کے تحت افغانستان سے منرلز، میٹلز اور کوئلہ درآمد کیا جاسکے گا،پاکستان ایران سے خام تیل، ایل این جی ایل پی جی منگوا سکے گا،ایران سے کیمکلز پراڈکٹس کھادیں پھل سبزیاں مصالحے بھی درآمد کی جاسکیں گی ،پاکستان روس سے بھی خام تیل ایل این جی ایل پی جی درآمد کرسکے گا،روس سے بارٹر سسٹم کے تحت گندم دالیں بھی منگوائی جاسکیں گی،روس سے صنعتی مشینری بھی درآمد کی جاسکے گی،

حکومت نے چین، روس اور ایران سے بارٹر ٹریڈ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، یعنی مال ،سروسز کے بدلے مال،سروس. اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ امپورٹ کے بدلے ڈالر کے بجائے مال یا سروس دینی ہوگی اور ڈالر کی طلب کم سے کم ہوتی جائے گی. ماہرین کے مطابق یہ بہت بڑا انقلابی فیصلہ ہے.اس سے ہمارے لوکل مال کی ایکسپورٹس اور کھپت کے مواقع بڑھ جائیں گے اور ملکی معیشت مضبوط ہوگی.ہمیں اس وقت ڈالر کی کمی کا جو سامنا ہے، اس کے پریشر میں کافی کمی آ جائے گی ،ہماری لوکل انڈسٹری کا کام بڑھے گا اوراگر ایران، روس اور چائنہ سے یہ تجارت کامیاب رہتی ہے تو یقینی طور پر روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور بیروزگاری میں کمی ہوگی

ای سی سی نے اشیاء کے بدلے اشیاء امپورٹ کرنے کی منظوری دی تھی، حکومت کی جانب سے یہ پاکستانی عوام کے لیے حقیقی تبدیلی اور حقیقی ریلیف ہے۔ پاکستان کو سستی ایرانی مصنوعات بشمول کوئلہ، خام تیل، ایل این جی، ایل پی جی وغیرہ تک رسائی ملے گی۔

وزارت تجارت کی جانب سے بارٹر ٹریڈ کے لئے جاری ایس او آ رمیں اشیا کی فہرست بھی دی گئی ہے، اشیا میں دودھ، کریم، گوشت، انڈے، مچھلی،چاول، بیکری آئٹم،نمک،آئل، صابن، ٹیکسٹائل،ریڈی میڈ گارمنٹس، لوہا اور سٹیل،کاپر، الیکٹرک پنکھے و دیگر اشیاء شامل ہیں

پاکستان اور ایران دونوں 5 ارب ڈالر سالانہ تجارتی حجم حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں اس سلسلے میں، بارٹر ٹریڈ میکانزم کو فعال کرنا ایک اہم قدم ہے ، وفاقی وزیر تجارت نوید قمر کا کہنا تھا کہ پاکستان قریبی ممالک کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کا آغاز کر رہا ہے،کوئی پیسے لے گا نہ دے گا، صرف اشیاء کا کاروبار ہو گا،سید نوید قمرکا کہنا تھا کہ کہ چین ہمارے ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے تاہم بارٹر ٹریڈ ماڈل دو طرفہ تجارت میں نئی توانائی ڈالے گا

صنعتکار رہنما چیئرمین ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہو میاں خرم الیاس نے کہا ہے کہ بارٹر ٹریڈ پالیسی سے روس، ایران، افغانستان سے تاجرت و برآمدات اور درآمدات میں اضافہ ہوگا،پاکستان کی روس،ایران اور افغانستان سے مال کے بدلے مال کی تجارت (بارٹر سسٹم) کے ذریعے ایک ارب15 کروڑ 30لاکھ ڈالرز مالیت کی برآمدات اور دو ارب سے زائد درآمدات کی صلاحیت ہے ابتدا ء میں بارٹر کے تحت45 سے50فیصد ایران سے 20 فیصد اور افغانستان سے15 سے 20فیصد بارٹر تجارت ہوگی،باقی تجارت پہلے کی طرح جاری رہے گی۔ وزارت تجارت کے مطابق بارٹر سسٹم میں رقوم کی منتقلی نہیں ہوتی حکومت نے اس حوالہ سے یکم جون کو ایس آر او بھی جاری کردیا ہے جس کے تحت تین ممالک کے ساتھ مال کے بدلے مال کی تجارت ہوگی۔بارٹر تجارت کا مقصد ڈالر پر دباؤ کم کرنا ہے۔پاکستان کے ہمسائیہ ممالک سے بارٹر تجارت میں بتدریج اضافہ کیا جاتا رہے گا روس سے پاکستانی تاجر دالیں، گندم، کوئلہ،پٹرولیم مصنوعات اور قدرتی گیس درآمدکرینگے۔انہوں نے کہا کہ بارٹر تجارت سے ڈالر پر انحصار کم،معیشت مستحکم اور کاروبار ی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین سہیل اکبر،احسن منیر چاولہ وائس چیئرمین کے ہمراہ صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں خرم الیاس نے کہا کہ روس، افغانستان اور ایران کے ساتھ بارٹر تجارت سے معیشت کو استحکام ملے گا اور کارباری لاگت کم ہوگی روپے کی قدر میں استحکام آئے گا جس سے مہنگائی کی شرح میں کمی ہوگی اور اشیاء سستی ہونے سے صارفین کو ریلیف ملے گا،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan