تاجر رہنماؤں کے ایک دھڑے نے 13 جولائی کو ہڑتال کی کال واپس لے لی. پنجاب حکومت اور پاکستان ٹریڈرز الائنس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت اور پاکستان ٹریڈرز الائنس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد تاجر رہنماؤں نے 13 جولائی کو ہڑتال کی کال واپس لے لی.13 جولائی کی ہڑتال کے سلسلے میں سات گھنٹے کے طویل مذاکرات میں صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے تاجروں کے ایک دھڑے کو منا لیا، پاکستان ٹریڈرزالائنس نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کردیا
جب کہ کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کل دُکانیں کاروبار بند رکھنے کے اعلان پر برقرار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ تنظیمیں سوشل میڈیا پر منفی پروپیگینڈا کررہی ہیں، آئی ڈی کارڈ کی شرط صرف مین ڈیلر کے لیے ہے جب کہ گلی محلے میں کاروبار کرنے والے چھوٹے دکانداروں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

دوسری جانب کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل دکانیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے اور فیصل آباد میں یکم جولائی سے پروسیسنگ انڈسٹری کی بندش کا برقرار ہے۔

صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ شناختی کارڈ کی شرط ڈسٹری بیوٹرز پر لاگو ہے ، اکاؤنٹس منجمد نہیں ہونگے ، مارکیٹوں میں ایف بی آر چھاپے نہیں مارے گا،چھوٹے تاجروں پر فکس ٹیکس کا نظام لایا جائے گا ،درآمدی سامان جو 30 جون سے پہلے لینڈنگ بلز پر ہے اس کو پرانے قوانین،ڈیوٹیز کے مطابق ریلیز کیا جائے گا.

Shares: