مشیر خزانہ سے مذاکرات کا کیا بنا؟ تاجر کل ہڑتال کریں گے یا نہیں؟ اعلان ہو گیا

0
42

صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ نظام میں پاکستان کا تاجر کاغذی کارروائی نہیں کر سکتا،

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ، ایجنڈے میں مزید اہم ایشوز بھی شامل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کاشف چوہدری نے کہا کہ آج مذاکرات میں شناختی کارڈ کی شق ختم کرنے کا حکومت نے منع کردیا، مشیر خزانہ اور ایف بی آر سے مذاکرات ناکام رہے، کل بھی آج کی طرح ملک میں شٹر ڈاؤن رہے گا، ہماری قومی زبان اردو ہے لیکن ریٹرن فارم انگریزی میں ہے، عام آدمی انگریزی کا ریٹرن فارم نہیں بھر سکتا، ایف بی آر ہم سے بات طے کر کے پیچھے ہٹ جاتا ہے،

واضح‌ رہے کہ آل پاکستان انجمن تاجران نے ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کا پیشگی اعلان یکم اکتوبر کو کردیا تھا، حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کا رابطہ نہ کرنے پر کراچی کے تاجروں نے بھی مکمل شٹر ڈاون کا اعلان کیا، ادھر اسلام آباد میں انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہاہے کہ یکم جولائی سے ہم پریس کانفرنس اور ہڑتالوں میں لگے ہوئے ہیں، ایف بی آر اور حکومت اپنے وعدوں سے مکررہے ہیں ،سارے کا سارا مسئلہ آئی ایم ایف کا ہے، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو چاہیے کہ سٹیک ہولڈرز سے بات کرے، قرضہ لینے کے لیے ایف بی آر آنکھیں بند کرکے مذاکرات کرتا ہے، وزیراعظم دنیا بھر کے تاجروں کو بلاتے ہیں، وزیراعظم صاحب ہمارے ساتھ بھی کاروبار کے لیے بات کرلیں،

Leave a reply