لاہور : لاہور کی تاجر تنظیمیں خود ہی اختلافات کا شکار، ایف بی آر کو ٹیکس کس صورت میں دینا ہے یہ ہی طئے نہ کرسکیں، اطلاعات کے مطابق فکس ٹیکس سکیم کےمعاملے پر 23 اگست کو ایف بی آر حکام کیساتھ ہونےوالی میٹنگ میں انجمن تاجران نعیم میر گروپ نے پاکستان ٹریڈرزالائنس کیساتھ بیٹھنے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر کا کہنا ہے کہ اگر انجمن تاجران کو پاکستان ٹریڈرز الائنس کیساتھ بیٹھنے پر مجبور کیا گیا تو وہ ملاقات کا بایئکاٹ کردیں گے۔فکس ٹیکس سکیم کےمسودے کوحتمی شکل دینے سے قبل تاجر تنظیموں میں اختلافات پر تاجر برادری میں تشویش پائی جاتی ہے۔