اترپردیش:روایات ہی بدل گئیں: بیوی اورسسرال والوں سے تنگ شوہر نے خودکشی کرلی،اطلاعات کےمطابق بیوی اور سسرال والوں سے تنگ شوہر نے زہر پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں 28 سالہ شخص نے بیوی اور سسرال والوں سے تنگ آکر زہر پی لیا۔ 28 سالہ منیش شرما نے زہر پینے کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کی۔

ویڈیو میں منیش شرما نے کہا کہ بیوی اور سسرال والوں سے تنگ آکر وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہا ہے۔ منیش نے اپنے اہل خانہ سے کہا کہ میری موت کا ذمہ داری میری بیوی اور سسرال والوں کو ٹھہرایا جائے اور انہیں سزا دی جائے۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ منیش شرما نے زہر پیا اور چند ہی منٹوں بعد اسے سانس لینے میں دشواری ہونے لگی۔

مقامی پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد منیش کی بیوی گھر چھوڑ کر میکے چلی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کی عین وجہ معلوم نہیں ہوسکی، یہ واقعہ 5 ستمبر ہفتے کے روز پیش آیا۔ لیکن اہل خانہ کو بدھ کے روز علم ہوا کہ منیش نے خودکشی کرلی ہے کیونکہ منیش اہل خانہ سے دور اپنی بیوی کے ساتھ اکیلا رہتا تھا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں منیش شرما کی بیوی، ساس، سسر اور سالے کو نامزد کیا گیا ہے۔ نامزد افراد کے خلاف قانون کارروائی ہوگی۔

Shares: