پیرو: ٹریفک حادثہ، 16 افراد ہلاک،42 زخمی ،اطلاعات کےمطابق پولیس ترجمان کرنل کارلوس لوپیز نے اپنے بیان میں بتا یا کہ اس حادثے میں جرمنی سے تعلق رکھنے والے2 افراد ہلاک ، 2 برازیلین اور 2 امریکی شہریوں سمیت 42 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔بس کے آپریٹر ، کروز ڈیل سور کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حادثہ پیر کی صبح اس وقت پیش آیا جب بس تیز رفتاری سے موڑ کاٹ رہی تھی اور سڑک کنارے کھڑی ایک منی وین سے ٹکرا گئی ۔
پیروسے ذرائع کےمطابق پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر اسپتال منتقل کردیا، پولیس حکام نے واضح کیا کہ بس لیما سے ملک کے دوسرے اہم ترین خطے میں واقع اریقیپا شہر کی طرف جارہی تھی۔پیرو کی ٹرانسپورٹ ایجنسی (سوترن) کی جانب سے کہا گیا کہ بس اس علاقے میں 106 کلومیٹر (66 میل) فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کررہی تھی، جہاں اجازت زیادہ سے زیادہ رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ ہونی چاہئے تھی۔
واضح رہے کہ پیرو میں سڑک کے حادثات کثرت سے ہوتے ہیں ، جہاں بہت سی گاڑیاں خراب حالت میں خطرناک سڑکوں پر سفر کرتی ہیں اور بغیر تربیت کے ڈرائیور چلاتے ہیں۔اس سے قبل بھی پیرو ہی میں مسافر بس کے کھائی میں گر جانے سے 19 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔خیال رہے کہ کروز ڈیل سور کے ترجمان نے تسلیم کیا کہ بس اسی رفتار سے سفر کررہی تھی اور کمپنی حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کرے گی۔