جھنگ : سرگودھا روڈ پر ٹریفک حادثہ ، 3 افراد جاں بحق ایک زخمی ، ڈرائیور گرفتار
باغی ٹی وی ،جھنگ (نامہ نگارعظیم حمید) سرگودھا روڈ پر ٹریفک حادثہ ، 3 افراد جاں بحق ایک زخمی ، ڈرائیور گرفتار
تفصیل کے مطابق جھنگ میں سرگودھا روڈ بیر والا کے قریب مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3افراد جاں بحق ایک زخمی ہو گیا،حادثے میں مسرت بی بی بعمر 45 سال ، صاباں بی بی بعمر 25 سال ، ظفر اقبال بعمر 13 سال جاں بحق جبکہ غلام رضا بعمر 18 سال زخمی ہو گیا ،پولیس تھانہ قادر پور نے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے بس ڈرائیور محمد نذیر کو گرفتار کر لیا ،جاں بحق افراد کی ڈیڈ باڈیز کو برائے ملاحظہ آر ایچ سی شاہ جیونہ منتقل کر دیا گیا ۔ڈی پی او جھنگ محمد راشد نے کہا ہے کہ گرفتار ڈرائیور کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرکے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی ۔غیر تربیت یافتہ ڈرائیوران اور ٹرانسپورٹ کمپنیز کے لائسنس منسوخ کئے جائیں گے.تاکہ آئے روز کے حادثات سے بچا جاسکے-