ٹریفک اسسٹنٹ عامر پر تشدد، 03 ملزمان گرفتار.

0
43

ٹریفک اسسٹنٹ عامر پر تشدد کرنے والے ذیشان، انصر اور اخلاق نذیر گرفتار، مقدمہ درج.

سگنل پنجاب سوسائٹی پر ڈیوٹی پر کھڑے ٹریفک اسسٹنٹ عامر نے سگنل توڑ کر غازی روڈ جانے والے موٹر سائیکل سوار کو روکا. موٹر سائیکل سواروں نے کاغذات دینے کی بجائے اپنے چار ساتھیوں کو فون کرکے بلا لیا. موٹرسائیکل سواروں نے 04 ساتھیوں سمیت ٹریفک اسسٹنٹ پر تشدد کا نشانہ بنایا. واقعہ پر سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کا نوٹس. تین ملزمان ذیشان، انصر خان اور اخلاق گرفتار جبکہ تین فرار ہوگئے.

دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، پولیس.

قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سید حماد عابد.

Leave a reply