ایران کے صدر ابراہیم رئیسی وفد کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے،گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ نے والہانہ استقبال کیا، کراچی میں ایرانی صدر نے مزار قائد پر حاضری د ی اس موقع پر کراچی کے کچھ علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہونا شروع ہوگئی
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعلیٰ ہاﺅس میں منعقدہ تقریب میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند دی،اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی بھی موجود تھے۔ایرانی صدر نے بزنس فورم کے شرکا سے ملاقات بھی کی۔
ایران سے آنے والے وفد کی روایتی دیسی کھانوں سے تواضع
واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور کا دورہ مکمل کر کے کراچی پہنچے، ایرانی صدر نے آج لاہور کا بھی دورہ کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گورنر ہاؤس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور خاتون اول سے ملاقاتیں کیں۔ایرانی صدر ابرہیم رئیسی اور وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیاگیا۔ایران سے آنے والے وفد کی روایتی دیسی کھانوں سے تواضع کی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور خاتون اول جمیلہ علم الہدیٰ کا لاہور آمد پر شکریہ ادا کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایرانی صدر اور دیگر وفد کو لاہور میں خوش آمدید کہا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اسلامی انقلاب کی45ویں سالگرہ پر مبارکباد بھی پیش کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پاک ایران دوستی کی تاریخ عشروں پر محیط ہے۔ ایران کے ساتھ غربت کے خاتمے کیلئے اقتصادی منصوبوں پر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ صنعتی، زرعی ترقی کیلئے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پنجاب کی ویلیو ایڈڈ لائیو سٹاک مارکیٹ میں ایران کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایف ایم ڈی زونز کے قیام اور حلال گوشت کی برآمد سے دونوں ممالک کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں۔پنجاب میں ماحول دوست گرین انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ ایران کے عوام کی خوشحالی اور امن و سکون کیلئے دعاگو ہوں۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور خاتون اول جمیلہ علم الہدیٰ نے پرتپاک استقبال پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، صوبائی وزیر سیکنڈری ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلیمان رفیق، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین، صوبائی وزیر انڈسٹریز چوہدری شافع حسین، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، لاہور میں تعینات ایرانی قونصل جنرل مہران مواحدفر اور دیگر حکام نے شرکت کی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ایئرپورٹ پر سید ابراہیم رئیسی کا استقبال کیامریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری بھی ان کے ہمراہ تھیں، اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع ، صوبائی وزرا سلمان رفیق، بلال یاسین، چوہدری شافع، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور ایرانی قونصل جنرل مہران مواحدفر سمیت دیگر حکام موجود تھے۔
ایران کےصدرابراہیم رئیسی نے علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی جہاں انہوں نے پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہےکہ غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ علامہ اقبال نے پیغام دیا کہ کیسے استعمار کے خلاف کھڑے ہونا ہے مجھے پاکستان آکر اجنبیت کا بلکل احساس نہیں ہوا اور پاکستان کے لوگوں میں ایران کے ساتھ خاص وابستگی پائی جاتی ہے، پاکستان کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے، پاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرنا چاہتا تھا مگر کچھ وجوہات کی وجہ سے عوامی جلسے سے خطاب ممکن نہ ہوپایا،غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں ، اپنی قوم اور اپنے مجاہدوں پر بہت ناز ہے ، اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے۔
ایرانی صدر کی آمد کے موقع پر دونوں شہروں میں متعدد راستوں کو بند کیا گیا،جبکہ عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک پلان جاری کئے گئے تھے،واضح رہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی، اہلیہ اور اعلیٰ سطح کے حکومتی اور تجارتی وفد کے ہمراہ تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں جہاں انہوں نے صدر مملک آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔
پاک ایران تجارت10ارب ڈالر،8سمجھوتوں پر دستخط سے معیشت مضبوط ہوگی،سینیٹر ظفر اقبال
پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرزایسویشن فرنٹ پیاف کے چیئرمین سینٹر ظفر اقبال چوہدری سینیئر وائس چیئرمین ہارون شفیق چوہدری، وائس چیئرمین راجہ عدیل اشفاق نے ایرانی صدر مملکت کے دورہ پاکستان کے موقع پر اگلے پانچ سالوں میں پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت10ارب ڈالر تک لے جانے کے عزم اور دونوں ممالک کے درمیان8مفاہمی یادداشتوں پر دستخط کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان معاہدوں سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی اور تجارت10ارب ڈالر ز تک لے جانے سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ سے ملکی انڈسٹری ترقی کرے گا۔دونوں ممالک کی سرحدیں ساتھ ساتھ ہیں اس لیے دونوں ممالک میں سامان کے آسان نقل و حرکت سے ملکی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران سے گوادر سے100میگا واٹ بجلی حاصل کررہا ہے جبکہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کیلئے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ سے ملکی انڈسٹریز کو وافر گیس کی فراہمی سے صنعتی پہیہ رواں دواں ہوگا اور ایرانی سستی گیس کو پاور پلانٹ میں استعمال سے سستی بجلی کا حصول بھی ممکن ہوگا۔دونوں برادر ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ سے پاکستان کے ایکسپورٹ بل پر دباؤ میں کمی اورزرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ میں بھی کمی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ سعودی عرب کی بھاری سرمایہ کاری کے بعد پاک ایران تجارت 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے ایران کے عزم اور 8سمجھوتوں سے سے ملک میں ایرانی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہونگی۔دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا وسیع ایجنڈا ہے۔ سعودی عرب کے بعد ایرانی سرمایہ کاری سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گی معاشی خوشحالی آئے گی
پاک ایران تجارتی تعلقات مثالی، اہم تعلیمی شراکت دار بھی بنیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو طرفہ تجارتی و دیگر امور کے ساتھ ساتھ ایران کے تعلیمی تجربات سے بھی بھرپور استفادہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں آؤٹ آف سکول چلڈرن کا چیلنج نہ ہونے کے برابر ہے۔ ایران کے تجربات سے مستفید ہوتے ہوئے پاکستان کا لٹریسی ریٹ بڑھائیں گے اور آؤٹ آف سکول بچوں کے چیلنج سے نکلیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ پاک ایران تجارتی تعلقات مثالی ہیں۔ دونوں ممالک اہم تعلیمی شراکت دار بھی بنیں گے اور اپنے اپنے تعلیمی تجربات کا تبادلہ کرتے ہوئے مزید بہتر روابط قائم کریں گے۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ ایران کا تعاون پاکستان کی سائنس و ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ تعلیمی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔
پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تعاون مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار
ایرانی صدر کی اہلیہ کا پاکستان سویٹ ہوم سنٹر اور نمل یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ
آرمی چیف سے ایرانی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق
پاک ایران تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،ایرانی صدر کی پریس کانفرنس
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم پہنچ گئی
دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج
خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار
شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا
خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو