ٹریفک جام نے سیالکوٹ کے شہریوں کا جینا محال کردیا، ڈیوٹی کے لیے وقت پر پہنچنا مسئلہ بن گیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، سیالکوٹ میں بارش کی وجہ سے عوام کی زندگی محال ہوگئی. بارش اور دیگر وجوہات کی بنا پر ٹریفک کا رش اتنا زیادہ ہو جاتا ہے کہ عوام اور خاص کر ڈیوٹی پر وقت پر جانے والے افراد اتنہائی مشکل کاشکار ہوتے ہوتے ہیں.اور وہ اپنے کاموں سے لیٹہو جاتے ہیں. سیالکوٹ شہر کے شہاب پورہ چوک میں دو برس سے فلائی اوور جو کہ تعمیر کیا جاناتھا . اب حکومت کی سیاست کی نظر ہو گیا ہے. اور کام درمیان میں اسی طرح لٹکا ہوا ہے . اس وجہ سے علاقے کے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں.
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1295734111840210944?s=20
اس رش اور مشکل حالات پر ایک شہری نے بارش کے دوران ٹریفک میں ٹریفک رش کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے احتجاج کیا ہے حکام بالا اور سول انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ خدارا ہمارے حال پر رحم کریں . سیالکوٹ کے لوگوںکو اس عذاب سے نجات دیں. سیالکوٹ ایسا شہر ہے جو کہ ملک کو بہت زیادہ ریوینیو پیدا کر کے دیتا ہے لیکن یہاں کے مکین اور شہری ان بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں.