لاہور میں ٹریفک وارڈن کو فائر لگنے کا واقعہ۔
باغی ٹی وی کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی سیکٹر؛ نقشہ سٹاپ پر پیڑولنگ آفیسر نے ڈبل سواری موٹرسائیکل سوار کو روکا۔ پیٹرولنگ آفیسر نے موٹر سائیکل سوار کےخلاف ڈبل سواری پر کارروائی کرتے ہوئے چالان ٹکٹ جاری کیا۔ چالان ٹکٹ ایشو کرنے پر موٹر سائیکل سوار طیش میں آگئے اور پسٹل نکال کر للکارنا شروع کر دیا۔ حمزہ نامی ملزم نے پٹرولنگ آفیسر عامر کی طرف فائر کیا،بلٹ ٹانگ سے چھو کر گزر گئی۔ فائر لگنے سے ٹریفک وارڈن عامر زخمی ہو گیا، قریب سے گزرنے والی پولیس موبائل نے ملزمان کو روکنے کی کوشش، جنہوں نے اس پر بھی فائر کر دیا۔ موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی، جوابی فائرنگ پر ملزم بھی زخمی ہو گیا۔ ٹریفک وارڈن، کانسٹیبل اور ملزم کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کرد یا گیا ہے۔ پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے۔

Shares: