باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹریفک وارڈنز کی ایمانداری ،ٹریفک وارڈنز نے پیسوں سے بھرا پرس مالک کے حوالے کر دیا،
لفٹر انچارج وقاص اور ڈرائیور لفٹر لیاقت کو روڈ سے لاوارث پرس ملا ، پرس میں ایک لاکھ سے زائد نقدی، اے ٹی ایم کارڈز اور دیگر ضروری کاغذات تھے، ٹریفک وارڈنز نے کاغذات سے اصل مالک کو تلاش کرتے ہوئے پرس واپس کر دیا،
پرس واپس ملنے پر مالک نے وارڈنز سے اظہار تشکر کیا اورکہا کہ ٹریفک پولیس ایماندار اور محنتی فورس ہے، سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے ایمانداری پر وارڈنز کو شاباش دی،
سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ وارڈنز ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے ہوئے ہے،