راولپنڈی: ٹریفک وارڈنز نے جعلی چالان کے ذریعے سرکاری خزانے کو لوٹ لیا

0
104

راولپنڈی میں ٹریفک وارڈنز نے جعلی چالان کے ذریعے سرکاری خزانے کو لوٹ لیا ہے

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی میں عجب کرپشن کی غضب کہانی سامنے آئی ہے نجی ٹی وی کے مطابق ، جعلی چالان بکس و بینک کی جعلی مہروں کے ذریعے چالانوں و جرمانوں کی مد میں سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اور اس پویس اہلکار ملوث ہیں.

جبکہ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے چار ٹریفک وارڈنز کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے.

واضح رہے کہ خفیہ اطلاع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن امجد شہزاد نے انکوائری کی تھی جس کے بعد جعلی چالان کے ذریعے سرکاری خزانے کو لوٹنے کا انکشاف ہوا تھا ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن امجد شہزاد نے دھوکہ دہی و خزانے کو نقصان پہنچانے و رشوت ستانی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.
مقدمے کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی میں وارڈنز نے سینئر ٹریفک وارڈنز کی مبینہ ملی بھگت سے جعلی چالان بکس رکھی ہوئی تھی اور چالان کرکے موقع پر ڈرائیورز سے جرمانہ وصول کرکے جعلی رسید دے دی جاتی تھی.

کچھ سینئر ٹریفک وارڈنز نے بینک کی جعلی مہریں بھی بنوا رکھی تھی اور اصل چالانوں پر بھی جعلی مہریں لگا کر سرکاری خزانے کو لاکھوں کا نقصان پہنچایا جارہا تھا۔
سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے وارڈنز نعمان سلطان،عامر علی،کامران صدیق،کاشف جاوید کو نامزد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ مزید تفتیش میں اسکینڈل میں ملوث سٹی ٹریفک پولیس کے دیگر افسران و عناصر کا تعین کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق ان ملزامن کے خلاف سخت کاروئی کی جائے گی اور جعلی مہریں بنانے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، حکام نے مزید کہا کہ ایسی کسی قسم کی چیز برداشت نہیں کی جائے گی اور انہوں نے ریاست کا شہری اور اہلکار ہوتے ہوئے ریاست کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے لہذا مجرمان کو سخت سزا دی جائے گی.

Leave a reply