موٹرسائیکل سوار ایک اور چالان کیلئے ہو جائیں تیار

0
63

لاہور:موٹرسائیکل سوار ایک اورچالان کیلئے ہو جائیں تیار، سٹی ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکلوں پردائیں،بائیں اور پیچھے دیکھنے کے لیےشیشے نہ لگانے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کر لیا۔ شہریوں نے ٹریفک پولیس کے متوقع کریک ڈائون پر ملے جلے ردعمل کا مظاہرہ کیا۔

لاہور شہر سے ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس حکام نے ٹریفک وارڈنز کو موٹرسائیکلوں پر شیشے نہ لگانے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔ ایسے میں شہریوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ پہلے ہی چالانوں کی بھرمار سے وہ پریشان ہیں جبکہ کسی کا کہنا تھا کہ فیصلہ خوش آئند اور شہریوں کی سیفٹی کے لئے کیا گیا۔

سٹی ٹریفک پولیس نے سائیڈ مررزکی عدم دستیابی موٹرسائیکل کے حادثات کی بڑی وجہ قرار دیا ہے جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ٹریفک اہکار ہر موٹرسائیکل سوار کو محفوظ سفر کرنے کے لیے دونں طرف کے شیشے لگانے کے لیے موبلائز کررہے ہیں.

Leave a reply