خان پور میں ٹرین حادثہ ۔شالیمار ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی
خان پور:خان پور میں ٹرین حادثہ ۔شالیمار ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی،اطلاعات کے مطابق خان پورمیں ٹرین حادثے کی اطلاعات ہیں ، یہ بھی بتایا گیا ہےکہ اس حادثے میں شالیمارایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی ہے
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے خان پور کے جٹھہ بھٹہ سٹیشن پر 27 شالیمار ایکسپریس اور ڈاؤن سائیڈ کی مال گاڑی ٹکراگئیں۔ شالیمار ایکسپریس کراچی سے لاہور جا رہی تھی۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ آٹو میٹک کانٹا چینج ہونے کے باعث ہیش آیا۔ حادثہ کے باعث دونوں سائیڈ کی ٹریفک کو معطل کر دیا ہے۔
بریکنگ نیوز
ایک اور ٹرین حادثہ
شیخ رشید استعفی دو
👇👇
خان پور :جیٹھہ بھٹہ اسٹیشن پر 27 آپ شالیمار ایکسپریس اور ڈاؤن سائیڈ کی مال گاڑی کو حادثہ
27 آپ شالیمار ایکسپریس کراچی سے لاہور جا رہی تھی
حادثہ کانٹا چینج ہونے کے باعث پیش آیا،
جانی و مالی نقصان کا خدشہ،@MaizaHameed pic.twitter.com/H2fvtRX6op— رفاقت علی خانپوری (@Rafaqat81716949) July 4, 2020
واضح رہے کہ گزشتہ روز شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں ایک ٹرین حادثہ ہوا تھا جس میں سکھ زائرین کے 22 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ یہ حادثہ ویگن ڈرائیور کی جلد بازی کے باعث پیش آیا تھا، ان میں سے 17 سکھ زائرین کی آخری رسومات آج نوشہرہ میں بھی ادا کر دی گئی ہیں۔