پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور پاکستان ریلوے حکام کے مطابق لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس خسارے میں چل رہی تھی، مطلوبہ آمدن نہ ملنے پر ٹرین بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جبکہ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ شالیمار ایکسپریس کا یومیہ خسارہ 20 لاکھ روپے ہے، شالیمار ایکسپریس کو 2 بار نجی شعبہ کے حوالے کیا جاچکا ہے تاہم واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب یاد رہے کہ پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس ٹرین کو یکم جولائی سے براستہ فیصل آباد چلانے کا فیصلہ کیا تھا اور لاہور سے کراچی جاتے ہوئے شالیمار ایکسپریس فیصل آباد صبح 8 بج کر 10 منٹ پر رکے گی، 5 منٹ رکنے کے بعد فیصل آباد سے شالیمار ایکسپریس 8 بج کر 15 منٹ پر روانہ ہونے کا فیصلہ ہوا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ
نوازشریف کی واپسی کا نگراں حکومت سے کوئی تعلق نہیں. مرتضیٰ سولنگی
روپرٹ مرڈوک: کیا فاکس نیوز اور ڈومینین کیس سے انہیں نقصان پہنچے گا؟
امریکی ڈالر مزید نیچے آگیا
محمد خان بھٹی کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے فیصلے کے خلاف درخواست
پاکستان اورایتھوپیا کے درمیان پروازوں کی ازسر نوبحالی خوش آئند ہے،چیئرمین سینیٹ
جبکہ ریلوے انتظامیہ نے اس وقت کہا تھا کہ شالیمار ایکسپریس کو عوام کی سہولت کے پیش نظر براستہ فیصل آباد چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا گزشتہ سال اگست میں بارشوں اور سیلاب کے بعد بند کی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو 8 مہینوں کی بندش کے بعد یکم مئی 2023 کو بحال کیا گیا تھا۔