ٹرینوں کے ٹکرانے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ایک گھنٹہ میں‌ بریفنگ دیں گے، شیخ رشید احمد

0
31

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاکہ حیدر آباد سندھ میں‌ ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے کے واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں ایک گھنٹے میں بریفنگ دیں گے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق شیخ‌ رشید احمد نے کہاکہ یہ حادثہ حیدرآباد سےباہر سگنل کراسنگ پر پیش آیا ہے. حادثہ میں ڈرائیور، اسسٹنٹ ڈرائیور اور گارڈ کےجاں بحق ہونےکی اطلاعات ہیں، ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا.

ریل گاڑیوں کے بڑھتے حادثات کا ذمہ دار کون؟ کئی اعلیٰ‌ سطحی اجلاس ہوئے، دعوے ہزار نتیجہ صفر رہا

واضح رہے کہ ایک ہی ٹریک پر چلنے والی دو ریل گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں. کراچی سے جانے والی جناح ایکسپریس حیدر آباد ریلوے سٹیشن کے قریب مکی شاہ تھانے کی حدود میں مال گاڑی سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ٹرین کے انجن میں آگ لگ گئی جبکہ ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہو گئی ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیاجارہاہے. ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ میں تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں تاہم اموات میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے.

Leave a reply