وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے استعفیٰ کے لئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی
شیخ رشید کو ریلوے کی بجائے وزارت گالم گلوچ دی جائے، طلال چودھری کا مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی ہے جس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا ہے.
ٹرین حادثے پر وزیراعظم شیخ رشید سے کب استعفیٰ مانگیں گے، بلاول
پنجاب اسمبلی میں ن لیگی رکن اسمبلی کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پچھلے چھ ماہ سے ٹرین حادثات ہو رہے ہیں، بے شمار قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے، وزیر ریلوے میڈیا پر دوسروں پر تنقید کرتے ہوئے نطر آتے ہیں لیکن اپنے محکمے پر کوئی توجہ نہیں، وزیر صرف یہ کہہ کر جان چھڑا لیتے ہیں کہ حادثہ انسانی غفلت کا نتیجہ ہے.
ٹرین حادثے کا ذمہ دار کون؟ شیخ رشید نے توڑی خاموشی
قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان حادثے کی بھر پور مذمت کرتا ہے، قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی وزیر ریلوے استعفیٰ دیں ،آئندہ حادثات سے بچنے کے لئے کاروائی کی جائے،
رحیم یار خان ٹرین حادثہ 10 جاں بحق،وزیراعظم کا افسوس، شیخ رشید کا انکوائری کا حکم
پنجاب کے علاقہ رحیم یار خان میں اکبر ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 60 سے زیادہ زخمی ہو گئے، لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا،حادثہ اتنا شدید تھا کہ مسافر ٹرین کا انجن اور تین بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ المناک حادثے کے بعد رحیم یار خان اور صادق آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔







