ٹرین حادثہ میں‌ جان بحق اور زخمی افراد کے لواحقین کیلئے چیک تیار

ترجمان ریلوے نے کہا ہے کہ ڈھرکی اور ریتی کے درمیان 17UPملت ایکسپریس اور 36DN سرسید ایکسپریس کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمی ہونے والے مسافروں کے چیک تیار ہونا شروع ہوگئے ہیں، پوسٹل لائف انشورنس نے ابتدائی طور پر چھ چیک تیار کرکے چیف کمرشل منیجر پاکستان ریلوے کے حوالے کردئیے ہیں، ان میں جاں بحق مسافروں میں طاہرہ خاتون، زوبیہ قریشی، شہزاداحمد، ظفر اقبال، حضوراں تنویر، جبکہ ایک زخمی عذرا بی بی شامل ہیں.

جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو بالاترتیب 15 لاکھ فی کس اور زخمی ہونے والی مسافر عذرا بی بی کو 50 ہزار روپے کے چیک دیئے جائیں گے، واضح رہے کہ جیسے جیسے ریلوے کے پاس تفصیلات اکٹھی ہو رہی ہیں وہ پوسٹل لائف انشورنس کو بجھوائی جارہی ہیں تاکہ باقی چیک بھی تیار ہوسکیں.

Comments are closed.