ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ آ گئی، حادثہ کیسے پیش آیا؟ اہم خبر

رحیم یار خان ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حادثہ سنگل سسٹم کی خرابی کے باعث پیش آیا

ٹرین حادثہ، شیخ رشید کے استعفیٰ کی قرارداد اسمبلی میں جمع

ٹرین حادثے پر وزیراعظم شیخ رشید سے کب استعفیٰ مانگیں گے، بلاول

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رحیم یار خان ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار ہو گئی ہے، رپورٹ کے مطابق ٹرین حادثہ سگنل سسٹم کی خرابی کے باعث پیش آیا ،ولہار کے اسٹیشن ماسٹر نے اکبر ایکسپریس کو مین لائن کا گرین سگنل دیا

شیخ رشید کو ریلوے کی بجائے وزارت گالم گلوچ دی جائے، طلال چودھری کا مطالبہ

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ولہار اسٹیشن کے قریب گاڑی لوپ لائن پر مال گاڑی سے ٹکرائی، ٹرین ڈرائیور کو گرین سگنل اور کانٹا لوپ لائن کا دیا گیا،ٹرین حادثے کی جگہ سگنل سسٹم انٹل لاکنگ ہے ،ٹرین ٹریک پر پہلے سے موجود ہو تو سگنل گرین کے بجائے سرخ دیا جاتا ہے .

ٹرین حادثے کا ذمہ دار کون؟ شیخ رشید نے توڑی خاموشی

رپورٹ کے مطابق کانٹا لوپ لائن کا دینے کی وجہ سے ٹرین کو حادثہ پیش آیا ،لوپ لائن پر پہلے ہی سے مال گاڑی موجود تھی جس سے اکبر ایکسپریس ٹکرائی،ڈرائیوراوراسسٹنٹ ڈرائیوربریک لگاکر پیچھے بھاگ گئے،ڈرائیورعبدالخالق اوراسسٹنٹ ڈرائیورفرمان الہٰی شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہیں

رحیم یار خان ٹرین حادثہ 10 جاں‌ بحق،وزیراعظم کا افسوس، شیخ رشید کا انکوائری کا حکم

پنجاب کے علاقہ رحیم یار خان میں اکبر ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 60 سے زیادہ زخمی ہو گئے، لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا،حادثہ اتنا شدید تھا کہ مسافر ٹرین کا انجن اور تین بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ المناک حادثے کے بعد رحیم یار خان اور صادق آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

Comments are closed.