باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرین حادثے میں دو سگے بھائیوں کی موت ہو گئی ہے
حادثہ کس کی غفلت سے پیش آیا، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، حادثہ رائیونڈ میں پیش آیا، ٹرین گزر رہی تھی، پھاٹک بند نہ ہونے کی وجہ سے رکشہ پھاٹک پر آ گیا، ٹرین نے رکشے کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں رکشے پر سوار چار افراد زخمی ہو گئے ،جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،زخمیوں میں سے دو کی ہسپتال میں موت ہو گئی ، مرنیوالوں کی شناخت عثمان اور رضوان کے طور پر ہوئی، جاں بحق افراد سگے بھائی تھے اور جیا بگا گاؤں کے رہائشی تھے، واقعہ پر اہلیان علاقہ بھی بڑی تعداد میں اکٹھے ہو گئے، دیگر دوزخمیوں کا علاج جاری ہے،
پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور کارروائی کا آغاز کر دیا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ پھاٹک کھلا رہنے کی وجہ سے پیش آیا،ریلوے پھاٹک پر گیٹ مین تعینات نہیں تھا
ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر
ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار
دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے رائیونڈ میں ٹریفک حادثے پر رپورٹ طلب کر لی، وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ غفلت کے ذمہ داروں کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی بلکہ انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،
رائیونڈ میں ٹرین حادثہ کی وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے بھی رپورٹ طلب کر لی،وزیراعلیٰ پنجاب نے رائیونڈ میں ٹرین حادثے میں دو سگے بھائیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کااظہارکیا ہے،وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹرین کی آمد پر پھاٹک کو کھلاچھوڑنا غفلت کے زمرے میں آتا ہے ،مجرمانہ غفلت کے ذمہ داروں کاتعین کرکے کاررروائی عمل میں لائی جائے.