ٹرین حادثے پر وزیراعظم شیخ رشید سے کب استعفیٰ مانگیں گے، بلاول
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ٹرین حادثوں پر وزیر کے مستعفی ہونے کی مثالیں دینے والے عمران خان اپنے وزیر سے استعفیٰ مانگیں گے ؟
ٹرین حادثے کا ذمہ دار کون؟ شیخ رشید نے توڑی خاموشی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نے رحیم یارخان ٹرین حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، بلاول زرداری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کا وزارت سے رومانس ٹرین حادثوں میں نہ جانے کتنی انسانی زندگیاں نگلتا چلا جائے گا؟
رحیم یار خان ٹرین حادثہ 10 جاں بحق،وزیراعظم کا افسوس، شیخ رشید کا انکوائری کا حکم
بلاول زرداری نے مزید کہا کہ شیخ رشید اورعمران خان صرف پوائنٹ اسکورنگ کررہےہیں،ملک بھی محکمہ ریلوے کی طرح چلایا جا رہا ہے،مشرف کے زمانے میں بھی شیخ رشید نےمحکمہ ریلوے کو تباہ کیا تھا، بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کھڑی بوگیوں کوملا کرنئی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں ،وفاقی حکومت فوراً متاثرہ خاندانوں کےلیے امداد کا اعلان کرے،
بلاول کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹرین حادثے معمول بنتے جارہے ہیں، ریلوے کے وزیر بظاہر حادثوں کے مکمل ذمہ دار ہیں لہذا ان کے خلاف انکوائری ہونی چاہئیے۔اور انکوائری مکمل ہونے تک شیخ رشید کو چاہیے کہ وہ وزارت سے مستعفی ہو جائیں۔