ٹرینیں ایک بار پھر لیٹ ہونے لگیں،آمدورفت میں 12 گھنٹے کی تاخیر سے مسافر پریشان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موسم کی خرابی کےباعث کراچی آنیوالی ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے، ٹرینوں کی آمدورفت میں 12 گھنٹےتاخیر سے مسافروں کومشکلات کا سامنا ہے، پاکستان ایکسپریس 8،رحمان بابا 7 گھنٹے تاخیر سے کراچی پہنچےگی، قراقرم اورپاک بزنس ایکسپریس 10 گھنٹےتاخیرسےکراچی پہنچیں،ملت ایکسپریس 10 ،کراچی ایکسپریس 8 گھنٹےتاخیرکا شکارہے،شاہ حسین ایکسپریس 11گھنٹےتاخیرسےکراچی پہنچےگی،ہزارہ ایکسپریس 4 ،عوام ایکسپریس 6،گرین لائن 7 گھنٹے لیٹ ہے.