سکھ لڑکی کووالدین سےملاقات کی اجازت مل گئی،معاملات حل ہونے کی بھرپورامید
لاہور:سکھ لڑکی کووالدین سےملاقات کی اجازت مل گئی،معاملات حل ہونے کی بھرپورامید،اطلاعات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نومسلم سکھ لڑکی جگجیت کورکی عمرکا تعین کرنے کی درخواست پرسماعت میں عدالت نے لڑکی کے والدین کو اس سے ملاقات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
شمالی کوریا کے خلاف اعلان جنگ:امریکہ اورجنوبی کوریا کی دشمن کی تنصیبات میں داخل…
تفصیلات کے مطابق عدالت نےسی سی پی اولاہور کو جنوری کے دوسرے ہفتے میں سکھ لڑکی کوعدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیا ہے۔درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ جگجیت کورکو ملزم حسان نے اغوا کیا،ملزم کے خلاف ننکانہ صاحب میں اغوا کا مقدمہ درج ہے۔
مسلم مخالف شہریتی قانون:بی جے پی کو جھاڑ کھنڈ میں شکست
وکیل درخواست گزارکاموقف اختیارکرتے ہوئےکہناتھا کہ ملزم نے کم عمر سکھ لڑکی جگجیت کور کو زیادتی کی نیت سے اغوا کیا۔جگجیت کور کی عمر ساڑھے 15 سال ہے، انہوں نےعدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہاکہ جگجیت کور کی عمر کا تعین کرنے کے لئے میڈیکل کروانے کا حکم دیا جائے۔