بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری،مصباح الحق اوروقاریونس متحرک

لاہور:بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تر بیتی کیمپ جاری ہے ،،،،آل راونڈر عماد بٹ کہتے ہیں کہ بنگلہ دیش کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھاکر ٹیم میں آل راونڈر کی کمی پوری کرنے کی کوشش کروں گا

بنگالی ٹائیگرز کا شکار کرنے کے لیے شاہینوں کی مشقیں قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہیں کیمپ کے دوران ٹارگٹ میچ کھیلا گیا ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باولنگ کوچ وقار یونس نے بلے بازوں اور باولرز کو مختلف ٹارگٹس دئیے

ٹارگٹ میچ سے قبل ٹیم میں شامل ہونے والے آل راونڈر عماد بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم اچھی ہے خوب مقابلہ ہوگا کوشش ہوگی کہ مجھ پر جو اعتماد کیا گیا ہے اس پر پورااترتے ہوئے اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں مستقل جگہ بناوں ۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں بہت کچھ سیکھا ہے اس پر عمل کرنے کا وقت آگیا ہے۔ کوشش ہوگی کہ ٹیم میں آل راونڈر کی کمی کو پورا کروں ۔ مجھ پر جو اعتماد کیا گیا ہے کوشش ہو گی اس پر پورا اتروں۔ عماد بٹ کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم اچھی ہےان سے اچھا مقابلہ ہوگا ۔

23 جنوری تک جاری رہنے والے کیمپ میں پیر کے روز پریکٹس سیشن نہیں ہوگا جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 24جنوری کو کھیلا جائے گا

Comments are closed.