پشاور. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر سہیل خالد نے پولیس ٹریننگ سکول سب کیمپس پولیس لائن ڈگر ضلع بونیرمیں گزشتہ روز باجوڑ لیویز کی بنیادی ٹریننگ مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی تربیت پولیس فورس کے پیشہ وارانہ کیریئر کیلئے نہایت اہمیت کی حامل ہے اورجن اہلکاروں نے ٹریننگ مکمل کر لی ہے، وہ فیلڈ میں جا کر عوام کی بہتر خدمت کریں۔انہوں نے کہا کہ تربیت حاصل کرنے والے جوانوں نے فائرنگ سمیت تھانہ جات میں پریکٹیکل ٹریننگ بھی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہاکہ لیویز فورس کے جوانوں کو بہترین تربیت دے کر علاقے کی خدمت اور ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار کیا ہے،تمام علاقائی فورسز کو اس نوعیت کی ٹریننگ دینا وقت کی ضرورت ہے تاکہ پولیس نوجوان ہر وقت حالات کا مقابلہ کرسکیں۔ تقریب کے آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد نے بنیادی ٹریننگ مکمل کرنے والے لیویز جوانوں میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے۔

Shares: