پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ضلعی عدالتوں کے ججز کی 6 روزہ تربیتی کورس کا آغاز کل 11نومبر سے ہوگا۔اطلاعات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس مامون رشید شیخ افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے،

پاکستان نے کرتارپورراہداری کا افتتاح کرکے میلہ لوٹ لیا ہے، عالمی میڈیا کی طرف سے پذیرائی

ذرائع کے مطابق اس تربیتی کورس میں 70 ججز شرکت کریں گے، کورس کرنیوالوں میں 19 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 51 سول ججز شامل ہیں۔جن کو نئے تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کی جائے گی

مظاہرین پرسیکیورٹی فورسزکی فائرنگ 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ذرائع کے مطابق افتتاحی سیشن میں ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی حبیب عامر ، ڈائریکٹر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سیشن جج جزیلہ اسلم، ایڈیشنل ڈائریکٹر رانا عارف علی سمیت دیگر افسران بھی شریک ہونگے، کورس کرنیوالوں میں لاہور، فیصل آباد ڈویژن اور جنوبی پنجاب سمیت دیگر اضلاع کے ججز شامل ہیں۔

نبی کریم ﷺ ہمارے لیے رول ماڈل ہیں، وزیراعظم

Shares: