ریلوے کب سے چلے گی، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا، کہا جنگ عظیم سے بھی سخت وقت، سیاست نہ کی جائے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لاک ڈاون کے حکومتی فیصلے کے پابند ہیں،یہ وقت جنگ عظیم سے بھی سخت ہے ،اس پر سیاست نہ کی جائے،وزیراعظم نےلاک ڈاؤن ختم کیا تو20 ٹرینیں چلائیں گے،15تاریخ سے وزیراعظم کی اجازت سے ریلوے کی فریٹ شروع کریں گے،ٹرینیں چلانے کے لیےلوگوں کا اصرار ہے اور مجبوریاں ہیں،
شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہباز شریف کو کہتا ہوں کہ سیاست کا وقت نہین، لوگوں کے اکاؤنٹ میں ایک دو دن میں پیسے جانا شروع ہو جائیں گے ، ٹائیگر فورس سیاسی نہیں سب لوگ اس میں شامل ہو سکتے ہیں، اس میں پی پی اور ن کے لوگ نہیں بلکہ سب پاکستانی ہوں گے، اراکین اسمبلی کو بھی عوام کی امداد کا کہا گیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عمران خان کی قیادت میں ویلفئر کا کام ہو رہا ہے،ٹائیگرفورس کے پاس کوئی اختیارات نہیں،صرف خدمت کا جذبہ ہے
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا افواہیں پھیلانے سے گریز کرے، ہم نے پاکستان کی قوم کو بچانا ہے، ریلوے کے 1670 قلی ہیں ان کا نام بھی احساس پروگرام مین بھیجا ہے، ٹرینوں پر کام جاری ہے، 15 اپریل کو نئی شکل میں ٹرینیں نکلیں گی، ریلوے کو سب سے زیادہ فکر لوگوں کی تھی، انڈیا ناکام کیوں ہوا؟ انڈیا کے 52 لوگ سڑکوں پر پڑے، ہم نے آخری دن میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو کراچی سے کے پی اور پنجاب میں منتقل کیا، ورنہ کراچی میں اسوقت لوگ سڑکوں پر ایڑیاں رگڑ رہے ہوتے، ہم نے آخری دو دن میں ٹرینیں چلائی تھیں
ہم نے آج جو فیصلہ کیا ہے، اللہ سے امید ہے کہ پاکستان میں کرونا کا اثر ضرور ہے لیکن خوفناک نہیں، 14 اپریل تک صورتحال واضح ہو جائے گی، اگر اثرات بڑھے تو آپریشن شروع نہیں کریں گے، وزیراعظم سے اپیل کرتے ہیں کہ قلیوں کے لئے خصوصی پیکج دیا جائے ،پاکستان آگے بڑھے گا، یہ لیڈر شپ کا امتحان ہے، جو لیڈر شپ لیپ ٹاپ کے آگے بیٹھ کر کیڑے نکال رہی ہے ان کا وقت ختم ہو چکا ہے، امتحان میں ہی قیادت کا پتہ چلتا ہے، پاکستان ریلوے لوگوں کے امتحان میں پورا اترے گی