لاہور:مسلم لیگ ن کی ترجمان:عظمیٰ بخاری واقعی ترجمان نکلیں:گانا گانے اور ڈھول بجانے میں ماہرنکلیں ،اطلاعات کے مطابق اپنے دلائل اور دو ٹوک اندازِ گفتگو سے مخالفین کو مزا چکھانے والی مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری سر بکھیرنے کی بھی ماہر نکلیں۔
عظمیٰ بخاری نے شادی کی تقریب میں ملکہ ترنم نور جہاں کے گانے گائے اور ساتھ ہی ڈھولکی بجا کر شادی کی تقریب کو چار چاند لگائے۔سوشل میڈیا پر عظمیٰ بخاری کی ڈھولکی سے متاثرہونے والوں کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری واقعی پارٹی کی ترجمان ثابت ہوئیں
رپورٹس کے مطابق عظمیٰ بخاری نے خاندان کی شادی کی ایک تقریب کے دوران ملکہ ترنم نور جہاں کا گانا ”آجا ہو بیلیا“ گا کر محفل میں سر بکھیرے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر عظمیٰ بخاری پی ایم ایل این کے نام سے بنے ان ویریفائیڈ اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ اس سے قبل عظمیٰ بخاری کو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی سیکریٹری و رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق کی شادی میں لیگی رہنماؤں کے ہمراہ دیکھا گیا تھا۔
عظمیٰ بخاری انسٹا گرام پر کافی متحرک رہتی ہیں۔ وہ اکثر مختلف تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ان کے ان ویریفائیڈ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فالورز کی تعداد 34 ہزار سے زائد ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے نوازشریف کے نواسے جنید صفدراعوان کی شادی کی تقریب پر خاندان کے مردوخواتین نے گانے گا کر شادی کی تقریب کو چارچاند لگا دیئے تھے