وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹرانسمیشن لائنز کے بغیر کوئی نیا پاور پلانٹ نہیں لگایا جائے گا۔

باغی ٹی وی کے مطابق پاور ڈویژن نے آئی ایم ایف شرط پر عملدرآمد کی یقین دہانی عالمی فنڈ کو بھی کرا دی جبکہ اضافی پاور پلانٹس کی تعمیر سے قبل پہلے سے موجود صلاحیت کے مکمل استعمال کا فیصلہ کیا گیا اور آئی ایم ایف کو ڈسکوز کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی بھی یقین دہانی کروا دی گئی۔ذرائع کے مطابق ٹرانسمیشن لائنز کے بغیر نئے پاور پلانٹس نہ لگانے کا فیصلہ آئی ایم ایف شرائط کے تحت کیا گیا ہے، ٹرانسمیشن لائنز کے بغیر کوئی نیا پاور پلانٹ منظوری کے مرحلہ میں شامل نہیں ہوگا۔

اس حوالے سے پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ تین بڑی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری کا عمل 2025 میں مکمل کیا جائے گا، تاہم آئی ایم ایف کو جینکوز کی نجکاری کا عمل 2026 تک مکمل کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے اور این ٹی ڈی سی کی تقسیم کا عمل جلد مکمل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ این ٹی ڈی سی تقیسم سے بجلی کی ترسیل کے نظام کو مؤثر بنایا جائے گا۔پاور ڈویژن کے ذرائع نے مزید بتایا کہ کیپٹیو پاور صارفین کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کے لیے خصوصی معاہدہ اصلاحاتی عمل کا حصہ ہے، سی ٹی بی ایم سی میں صارفین کو سپلائرز کا انتخاب کرنے کی آزادی دی جائے گی، مہنگی بجلی کی بجائے سستی قابل تجدید توانائی ترجیحات میں شامل ہوگی۔

فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، مولانا فضل الرحمن

ننکانہ: بیساکھی میلے کی خوشی میں شاندار آتشبازی، فضاء رنگ و نور سے جگمگا اٹھی

آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، آئی ٹی میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط

جماعت اسلامی کی 22 اپریل کو پہیہ جام ہڑتال کی کال

ڈیرہ غازی خان: قبائلی عوام کا خوارجی دہشت گردوں کے خلاف اعلانِ جنگ، مقامی لشکر تشکیل

Shares: