آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے 10 دن کیلئے ہڑتال مؤخر کر دی

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹرانسپورٹ حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ہے جس میں‌ ٹرانسپورٹ اتحاد نے 10جولائی کی ہڑتال کی اپیل موخر کرنے کا اعلان کیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹر حکام کا کہنا ہےکہ ہڑتال موخرکرنے کا فیصلہ گورنرسندھ سے مذاکرات کے بعد کیا گیا ہے، اس موقع پر گورنر سندھ نے یقین دہانی کروائی کہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل کل وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے، وزیر اعظم سے آپ کے مسائل حل کرنے کی اپیل کریں گے،

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ اتحاد نے 10دن کیلیے ہڑتال موخر کی ہے، صدر ٹرانسپورٹ اتحاد نے بتایا کہ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے مسائل حل کرانےکی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد ہڑتال موخر کی گئی ہے.

واضح رہے کہ آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے سی این جی، ڈیزل، پٹرول مہنگا ہونے کیخلاف 10جولائی کو پہیہ جام ہڑتال کااعلان کر رکھا تھا جسے دس دن کیلئے موخر کیا گیا ہے.

Comments are closed.