حکومت کےلیےہرروزنیافتنہ، ٹرانسپورٹرزنےہڑتال کااعلان کردیا

0
41

لاہور:حکومت کےلیےہرروزنیافتنہ، ٹرانسپورٹرزنےہڑتال کااعلان کردیاٹرانسپورٹرزکی جانب سےملک بھرمیں اپنے مطالبات کی منظوری کیلئےپہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیاگیا ہے۔

یہ نہرو، گاندھی کا نہیں مودی کا ہندوستان ہے،اشارہ ملےتوگھنٹےمیں صفایا کردیں گے:

تفسیلات کے مطابق چئیرمین پبلک اینڈ گڈزٹرانسپورٹ الائنس عصمت اللہ نیازی کاکہناہےکہ اب پنجاب ، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اورسندھ میں بھی پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔عصمت اللہ نیازی نے بتایا کہ 2 جنوری کو اے سی ، نان اے سی ، چھوٹی بڑی تمام بسیں بند ہوں گی، اس کے علاوہ ٹرک ، منی مزدا ، چھوٹے بڑے تمام ٹرالر بھی ہڑتال پر ہوں گے۔

دل کے مریضوں کے لیے اکسیرحیات،کم خرچ بالا نشین ، ہرامیرغریب کی پہنچ میں‌

حکومت مخالف ٹرانسپورٹرتنظیم کے سرغنہ عصمت اللہ نیازی نے حکومت سے مطالبہ کیاہےکہ موٹروے ، ہائی وے ، رنگ روڈ اور ٹول پلازہ پرجرمانوں میں اضافہ سمیت دیگر اضافی ٹیکس واپس لیے جائیں، حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔انہوں نے حکومت کو تنبیہہ کرتے ہوئےکہا کہ اگرمطالبات نہ مانے تو ہڑتال کو غیر معینہ مدت کیلیے بڑھا دیا جائے گا۔

پہلے یاری پھرمکاری،آشناکوقتل کرنےوالی نے عجیب کہانی سنادی

Leave a reply