قومی فوج طرابلس پر قبضے کا فیصلہ کن آپریشن شروع کرنے والی ہے۔ اس کارروائی کے خوف سے حکومت نواز مصراتۃ ملیشیا کے جنگجو طرابلس سے نکلنا شروع ہو گئے ہیں۔

باغی ٹی وی رپوٹ کے مطابق کے الکرامہ آپریشن کنٹرول روم کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں قومی فوج طرابلس پر قبضے کا فیصلہ کن آپریشن شروع کرنے والی ہے۔ اس کارروائی کے خوف سے حکومت نواز مصراتۃ ملیشیا کے جنگجو طرابلس سے نکلنا شروع ہو گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مصراتۃ ملیشیا نے السوانی سکینڈری اسکول میں موجود اپنے اسلحہ کا گودام وہاں سے ختم کر دیا ہے اور ملیشیا کے جنگجو اسلحہ سمیت الکریمیہ کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ یہ جنگجو مصراتۃ واپسی کے لیے محاذ جنگ سے پیچھے چلے گئے ہیں۔ لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی وفادار فوج اور عرب فوج کی طرف سے بڑے حملے کی تیاری کی اطلاعات کے بعد مصراتۃ ملیشیا کے دیگر جنگجو الرملہ کے مقام سے نکل گئے ہیں۔

Shares: