پاکستان سے سفر کر نے والے مسافروں کیلیے ٹریول ایڈوائزری جاری 

0
36

اسلام آباد : پاکستان سے سفر کر نے والے مسافروں کیلیے ٹریول ایڈوائزری جاری ،اطلاعات کے مطابق غیرملکی ایئرلائنز نے پاکستان سے سفر کر نے والے مسافروں کیلیے ٹریول ایڈوائزری جاری 

غیرملکی ایئرلائنز کی جانب سے پاکستان سے سفر کر نے والے مسافروں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی، غیر ملکی ائیر لائنز قطر، اتحاد، امارات ایئرلائنز نے پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے ایڈوائزری جاری کی

بیرون ممالک جانے والے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا گیا اور کہا گیا بیرون ممالک جانے والے مسافر کورونا ٹیسٹ روانگی سے 4دن کے اندر کروائیں۔کورونا ٹیسٹ قطر،اتحاد،امارات ایئرلائنز کی منظور شدہ لیبارٹریز سے کروائے جائیں،

ایئرلائنز انتظامیہ کے مطابق منظور شدہ لیبارٹریز کی لسٹ ایئر لائنز کی ویب سائٹس پرموجود ہے،منظورشدہ لیبارٹریز کی تفصیلات ایئرلائنزکے دفاتر،ٹریول ایجنٹس سے معلوم کی جاسکتی ہیں۔ایمرٹس ایئرلائنز کے ذریعے سفر کرنے والے پاکستانی مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ لازم قرار دیا گیا ہے اور ٹیسٹ کی رپورٹ 96 گھنٹے سے زائد پرانی نہ ہونے کی بھی شرط رکھی گئی ہے۔

امارات ائیرلائنز نے کرونا ٹیسٹ کے لئے چغتائی لیب سے معاہدہ کیا ہے، جو مسافر کی رپورٹ براہ راست امارات ائیرلائنز کو بھی فراہم کرے گا جبکہ ٹیسٹ کے اخراجات مسافر کو برداشت کرنا ہوں گے

Leave a reply