سی ٹی او لاہور کی موٹرسائیکل پر سوار خواتین کےلئے آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ،
ڈوپٹہ اور برقعہ موٹرسائیکل کے چین اور تاروں میں آنے سے حادثات رونما ہوئے۔ سی ٹی او لاہور حماد عابد کا کہنا ہے کہ خواتین موٹرسائیکل پر سفر کرتے اپنے ڈوپٹے اور برقعہ کو لپیٹ کر بیٹھیں۔ ذرا سی لاپرواہی اور احتیاط نہ برتنے سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ سی ٹی او لاہور کی موٹرسائیکل سواروں کو اپنے چین کور لگوانے کی ہدایت، ٹریفک وارڈن آج سے ایسی موٹرسائیکلوں کو روک کر بریفنگ اور ایجوکیٹ کریں۔ آگاہی کیلئے شہریوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے جائیں۔ ہماری ذرا سی احتیاط اپنانے سے بڑے حادثے سے بچا جا سکتا ہے۔ حادثات قسمت میں نہیں بلکہ ہمارے غیر ذمہ دارانہ رویئے سے رونما ہوتے ہیں۔

Shares: