اسلام آباد :وزیرستان کے قبائلیوں کا اپنے بزرگوں کی طرز پر آزادی کشمیر کیلئے جہاد کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق آج کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے جہاں پاکستان سمیت دنیا بھرمیں رہنے والے پاکستانیوں اورکشمیریوں نے مظاہرے کیئے وہاں پاکستان کے قبائلی علاقہ کے عوام نے بھی بھرپورانداز سے اپنا اظہارمحبت پیش کیا

باغی ٹی وی کے مطابق آج صبح جب ایک ایک قافلہ اسلام آباد کی طرف بڑھ رہا تھا اوروزیراعظم کی اپیل پرکشمیریوں کی حمایت مٰیں اوربھارتی مظالم کے خلاف نعرے لگارہے تھے ، اس دوران معروف صحافی حامد میر نے ان کے خیالات کو جاننے کی کوشش کی

باغی ٹی وی کے مطابق اس موقع پرحامد میر نے جب ایک قبائلی اسمٰعیل خان سے پوچھا کہ وہ کشمیریوں کے لیے کچھ کرسکتے ہیں تواس کا کہنا تھا کہ وہ اپنےوزیرستان کے قبائلیوں کا اپنے بزرگوں کی طرز پر آزادی کشمیر کیلئے جہاد کریں گے

Shares: