مجاہد اول سردارعبدالقیوم کوکشمیریوں کی آزادی کےلیے جدوجہد پرسلام پیش کرتے ہیں ،کشمیر یوتھ الائنس

اسلام آباد:مجاہد اول سردارعبدالقیوم کوکشمیریوں کی آزادی کےلیے جدوجہد پرسلام ، کشمیری رہنما کی چھٹی برسی پرخراج تحسین،اطلاعات کے مطابق کشمیر یوتھ الائنس کی مرکزی کابینہ کے عہدیداران نے عظیم کشمیری رہنماسردار عبدالقیوم خان کی چھٹی برسی پر مرحوم کی کشمیر کاز اور پاکستان کیلئے بے لوث خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی تسلط سے نجات کیلئے مجاہد اول کی جلائی ہوئی شمع آزادی کاکارواں رواں دواں رہے گا۔

سردار عبدالقیوم خان نے تحریک آزادی کیلئے دنیا بھر میں آواز اٹھائی،مجاہد اول نے کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزاد کروانے کیلئے جو آواز اٹھائی اُسے دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین کشمیر یوتھ الائنس سعد ارسلان صادق،صدر ڈاکٹر مجاہد گیلانی،شائستہ صفی،طہ منیب،کاشف ظہیرکمبوہ،عثمان رضا جولاہا،ڈاکٹر اسامہ ظفر،مخدوم شہاب الدین،سیکرٹری جنرل کشمیر یوتھ الائنس رضی طاہر،میڈیا کوآرڈینیٹر نوید احمد اور ڈاکٹر عبداللہ خلیل نے جمعرات کو اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

کشمیر یوتھ الائنس کے رہنماؤں نے کہا کہ کشمیر و پاکستان کے نوجوان مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی برسی انتہائی عقیدت و احترام اور بھرپور جوش و جذبہ سے منائیں گے اور اس موقع پر اس عزم کا عہد کریں گے کہ سرادار عبدالقیوم خان کے مشن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھیں گے،اور کشمیر کی آزادی،الحاق پاکستان تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Comments are closed.