اسلام آباد: پر وزیراعظم کا دورانِ ڈیوٹی نوجوان کی زندگی بچانے والے پولیس اہلکار کو خراج تحسین،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈیوٹی کے دوران نوجوان کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچانے کے اقدام پر پولیس اہلکار کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین پر شہریوں کی بڑی تعداد سفر کر رہی ہے، اس دوران پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی پر مامور ہے۔
سندھ پولیس کے بہادر اہلکار جمیل کلہوڑو
کو سلام جس نے ٹرین سے گرنے والے مسافر کی جان بچائی
سنڌ پوليس جي نوجوان بھادر اھلڪار جميل ڪلھوڙو جي عذمت کي سلامجنھن ھڪ نوجوان کي ٽرين تان ڪري پوڻ وقت ترت ڊڪي ڪري ان کي کڻي جان بچائي.@jahmed95 @babrohi_psp @sindhpolicedmc8 pic.twitter.com/y1KVPVXxaH
— Dr Asma Junejo (@JunejoAsma1) August 18, 2021
ٹویٹر پر صارفین ویڈیو شیئر کر کے پولیس اہلکار کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں، یہ ویڈیو 8 محرم الحرام کی ہے، جو سکھر کے قریب روہڑی سٹیشن کی ہے، اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار کس طرح ایک مسافر کوموت کے منہ سے بچاتا ہے
کل 8 محرم کو روہڑی اسٹیشن پر ایک عزادار ٹرین پر سفر کرتے ہوے نیچے گر گیا ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار جمیل کلھوڑو نے بر وقت حاضر دماغی کے ساتھ نوجوان کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچا لیا۔ سندھ پولیس کو اس اہلکار کی حوصلا افزائی کرنی چاہیئے۔
یہ وہ مقام ہے جہاں فرض تقدیس سے ہمکنار ہوتا ہے۔ عوام الناس کی خدمت کے حوالے سے اس نوجوان سپاہی کے ہاں دکھائی دینے والا عزم قابلِ تحسین ہے۔pic.twitter.com/B1xozkj06a
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 19, 2021
ٹویٹر پر اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ یہی وہ مقام ہے جہاں پر فرض مقدس بن جاتا ہے، نوجوان پولیس اہلکار کی عوام کی خدمت کے عزم کو سراہتا ہوں۔