ٹرمپ کی اسلام ، مسلمان اور قرآن بارے کیاسوچ ؟

ٹرمپ کی اسلام ، مسلمان اور قرآن بارے کیا …..سوچ

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلام ، مسلمان اور قرآن بارے انٹرویوز اور تقاریر پر مبنی ویڈیو اس وقت بہت وائرل ہے جس میں وہ واشگاف الفاظ میں کہتا ہے کہ میں اسلام سے نفرت کرتا ہوں.دنیا میں مسلمان پریشانی کا باعث ہیں.امریکی صدر مزید کہتا ہے کہ میرا خیال ہے کہ اسلام ہم سے نفرت کرتا ہے .جب ٹرمپ سے پوچھا گیا ہے 1.6بلین مسلمان آپ سے نفرت کرتے ہیں تو اس کے جواب میں اس کا کہنا تھا کہ ان کی اکثریت ایسی ہی ہے، ٹرمپ نے مزید کہا کہ قرآن میں کیا تعلیم ہے ، اس کی زیادہ تر تعلیم ہمارے مخالف ہے ، یہ ہماری عزت نہیں کرتا،مسلمانوں کا زیادہ تر گروہ ہمارے خلاف ہے ،اس طرح مسلمانوں کے بارے اپنے جزبات کو بیان کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم ریڈیکل مسلمانوں کے نشانے پرہیں اور اپنی کمیونٹی کواس سے پچانا چاہتے ہیں.
واضح رہے کہ اس وقت امریکا ایران کی کشیدگی عروج پر ہے ، امریکا نے ایرانی کے ٹاپ جنرل کو ایک ڈرون حملے میں قتل کر دیا ہے جس کا بدلہ لینے کا ایرن کی طرف سے پختہ اظہار بھی کیا گیا ہے .

Comments are closed.