باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیرخارجہ کی ملاقات ہوئی ہے
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی ملاقات میں موجود تھے،ترک وزیر خارجہ صدر اردگان کا پیغام پہنچایا۔
وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیرخارجہ میولوت چاؤش اوغلو کی ملاقات.ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود@ImranKhanPTI @MevlutCavusoglu @SMQureshiPTI pic.twitter.com/vYbMpXHnMk
— PTV News (@PTVNewsOfficial) January 13, 2021
قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ترکی کے وزیرِ خارجہ میولوت چاوش اوغلو کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ پاکستان اور ترکی کا تجارت و ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا.
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کاروبار کرنے میں آسانی کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی پوزیشن میں زبردست بہتری آئی ، پاکستان کے کاروبار دوست ماحول سے ترک سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے،
صدر عارف علوی نے مقبوضہ جموں وکشمیر پر کی پاکستان کی اصولی حمایت پر ترک قیادت کا شکریہ ادا کیا،صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترک صدر کی حالیہ تقریر میں کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر شکریہ ادا کیا ،صدر نے کورونا کی عالمی وبا سے نمٹنے میں ترکی کے عالمی کردار کی بھی تعریف کی
ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کا خواہاں ہے، ترکی ترک کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئےحوصلہ افزائی کرتارہے گا، ترقی تمام بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا، ناگورنو کاراباخ پر آذربائیجان کی حمایت پر ترکی پاکستان کے تعاون کوسراہتا ہے،
فریقین نے اسلامو فوبیا ، نفرت انگیز تقاریراور اسلام کے خلاف عدم رواداری سے نمٹنے کے لئے مشترکہ اقدامات پر مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا
قبل ازیں ترک وزیر خارجہ مولودچاؤش اولو کو’’ہلال پاکستان‘‘دینے کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی تقریب میں وفاقی وزراء ،ارکان پارلیمنٹ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ترک وزیر خارجہ کو ہلا ل پاکستان کے اعزاز سے نوازا.
ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کی وزارت خارجہ آمد ہوئی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب کااستقبال کیا۔ ترک وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا۔
گزشتہ اڑھائی سال میں ترک وزیر خارجہ کا یہ تیسرا دورہ پاکستان ہے، ترک وزیر خارجہ گزشتہ روز پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے، ان کے ہمراہ 20 رکنی وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔
وفد میں وزارت تعلیم اور تجارت سمیت دیگر محکموں کے اعلیٰ حکام شامل ہیں، ترک وفد میں ڈراما سیریل دیریلش ارطغرل کے اداکار بھی شامل ہیں۔ڈرامے میں بمسی بیرک کا کردار ادا کرنے والے نورتین سومیز بھی وفد کا حصہ ہیں، ارطغرل میں ارتب بے کا کردار نبھانے والے ایبرک پیکان بھی پاکستان آئے ہیں۔
یورپی پابندیوں کے بعد ترکی ڈٹ گیا، بڑی طاقتوں کو للکار دیا
ترک اداکار انگین التان نے دورہ لاہور میں کیا بڑا اعلان،پاکستان کیوں آئے ؟بتا دیا
پاک بحریہ کے سربراہ کو لیجن آف دی ترکش آرمڈ فورسز کا اعلیٰ اعزاز تفویض
ترک صدر کو مارنے کی کوشش،25 پائلٹ سمیت دیگر کو سزا سنا دی گئی
گستاخانہ خاکوں اورفرانسیسی صدر کے معاملے پر پاکستان کا فرانس سے شدید احتجاج
گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف کیا کاروائی کی جائے؟ سراج الحق کا سینیٹ میں بڑا مطالبہ
فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کی ایک اور درخواست پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا
وزارت خارجہ میں ترکی اور پاکستان کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات








