ترکی نے سہ ملکی اجلاس میں اپنے مخالفین بارے دو ٹوک وارننگ جاری کردی

0
40

ترکی نے سہ ملکی اجلاس میں اپنے مخالفین بارے دو ٹوک وارننگ جاری کردی

باغی ٹی وی : ترکی شام کے بارے میں پھر جارح مزاج ہوگیا ، ترکی کے وزیر خارجہ نے اس بارے اپنے ایک سخت بیان میں کہا ہے ترکی، شام کی علاقائی سالمیت، اور دہشت گرد تنظیموں کے خٌلاف اپنی جنگ جاری رکھے گا۔

ترک وزیر خارجہ نے مشاورت کا عمل شروع کرنے سے متعلق کہا کہ ان کا مقصد شام میں مستقل حل کے لیے کوششوں جاری رکھنا چاہتا ہے. چاوش اوغلو نے کہا کہ انہوں نے اس مقصد کے لیے نتیجہ خیز ملاقاتیں کی ہیں اور شام میں انسانیت سوز صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام کے شہریوں کے دہشت گرد تنظیموں سے تحفظ دینے اور اپنی سلامتی اور مفادات کا دفاع کرتے ترکی اپنا مشن جاری رکھے گا ۔ سہ ملکی اجلاس میں جس میں ترکی قطر اور روس شامل تھے ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ شام میں دس کے قریب دہشت گرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں.

مولود چاوش اوغلو کا کہنا تھا کہ ہم نے اگلی ملاقات انقرہ میں کرنے پر اتفاق کیا۔ ہمارا مقصد شام میں دیرپا امن کا قیام ہے۔

دوسری طرف روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ ترکی ، روس اور قطر نے شام میں علیحدگی پسندوں کے خلاف اکٹھے ہو کر لرنے کا عزم کیا ہے .

Leave a reply