باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں بھی کرونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آ گیا،

ترکی کی وزارت صحت نے کرونا وائرس کے مریض کی تصدیق کر دی جس کے بعد احتیاطی تدابیر کا آغاز کر دیا گیا ہے، کرونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کے طور پر ترکی میں 16 مارچ سے تمام اسکول ایک ہفتہ کے لیے جبکہ یونیورسٹیاں 3 ہفتہ کے لیے بند رہیں گی-

ترکی کے وزیرِ صحت فخر الدین خوجہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ یہ شخص یورپ کے سفر کے دوران کرونا وائرس کا شکار بنا۔ انہوں نے ترک شہریوں پر زور دیا کہ وہ بیرونِ ملک سفر نہ کریں اور وطن واپس آنے والے افراد کو 14 دن تک قرنطینہ میں رکھنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریض کے اہلِ خانہ کو بھی نگرانی میں رکھا جا رہا ہے۔

قبل ازیں ترک صدر رجب طیب ایردوان اور نیٹو سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نےبرسلز میں پریس کانفرنس کےموقع پر روایتی ترک سلام کیا۔ دونوں رہنما اور وہاں موجود مہمان مسکرائےبغیر نہ رہ سکے،کروناوائرس کی وجہ سےعالمی رہنما آپس میں ہاتھ ملانے سےگریز کر رہےہیں

Shares: