ترکیہ زلزلے پر بھارت کا پاکستان مخالف پراپیگنڈا
ترکیہ کے المناک زلزلے پر بھی بھارت نے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا شروع کر دیا۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے امداد کیلئے جانے والے بھارتی فوج کے سی 17 طیارے کو پاکستانی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی۔ درحقیقت پاکستان کو بھارت کی جانب سے ایسی کوئی درخواست موصول ہی نہیں ہوئی۔ بھارت میں ترکیہ کے سفیر نے بھی بھارتی طیارے کی پاکستان سے گزرنے کی درخواست سے لاعلمی کا اظہار کر دیا ہے ترکیہ کے المناک زلزلے پر بھی بھارت پاکستان کو بدنام کرنے سے باز نہ آیا اور بھارتی میڈیا نے ہمیشہ کی طرح پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کر دیا ، حقیقت میں پاکستان کو بھارت کی جانب سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی،
ترکی میں زلزلے کے بعد کئی ممالک کی امدادی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں تا ہم سخت سرد موسم اور برف باری کی وجہ سے انہیں ریسکیو کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق 70 ممالک کی ٹیمیں ترکی پہنچی ہیں، پاکستان سے بھی امداد ترکی پہنچ چکی ہے جبکہ بھارت نے چار سی 17 طیارے بھیجے ہیں جن میں امدادی سامان اور بھارتی فوج گئے ہیں،
واضح رہے کہ ترکیہ اورشام میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7ہزار800سے تجاوزکرگئی ہے، شام میں ہلاک ہونےوالوں کی تعدادایک ہزار900 سے زائد ہوگئی، ترکیہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد5 ہزار 800 سے زائد ہو گئی،ترکیہ میں زلزلے سے 31 ہزار777 افرادزخمی ہوئے، زلزلےسےمتاثرہ علاقوں میں5 ہزار775عمارتیں تباہ ہوئی ہیں، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 10ہزارخیمےلگا دیے گئے ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ترکیے میں زلزلے سے اموات میں کتنا اضافہ ہوگا اس کا ابھی اندازہ نہیں لگا سکتے۔ ترک صدر نے ملک بھر میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کردیا، ترکیہ میں ایک ہفتے تک پرچم سرنگوں رہے گا۔
ترکی اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد آٹھ ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے، زلزلے کو 48 گھنٹے گزر گئے تا حال ملنے تلے لوگ دبے ہوئے ہیں، ریسکیو کا کام جاری ہے، زلزلہ کے بعد امریکی نیوز چینل سی این این سے بات کرتے ہوئے ترکی کے اجمارن باشندہ فرہاد کا کہنا تھا کہ زلزلہ کے دوران اس کی آنکھوں نے جو دیکھا اور سنا شاید وہ نظارہ زندگی بھر اس کے سامنے گھومتا رہے گا۔ زلزلہ کا اندازہ رات تقریباً 4 بجے ہوا، شیشہ ٹوٹنے کی آواز آئی تو لگا کہ کسی نے پتھر مارا ہے۔ لیکن جب دیکھنے کے لیے اٹھا اور زمین پر پیر رکھا تو پیر سنبھل ہی نہیں رہے تھےمیں سمجھ گیا کہ زلزلہ آ گیا ہے فیملی کے باقی لوگوں کو جگایا اور باہر نکالنے لگا بزرگ والدین بھی ساتھ تھے لیکن وہ کچھ پیچھے رہ گئے تھوڑی سی دیر کا نتیجہ یہ ہوا کہ گھر کا ایک حصہ والدین پر گر گیا بڑی مشکل سے ان کی لاشیں ملبہ سے نکالی گئیں ماں باپ کی لاشوں کو جب وہ ملبہ سے نکال رہا تھا تو بیوی اور بیٹے باہر روڈ پر کنارے میں کھڑے تھے اچانک زلزلہ کا دوسرا جھٹکا آیا اور چند سیکنڈ میں ہی قریب کی ایک عمارت منہدم ہو گئی دیکھتے ہی دیکھتے میری آنکھوں کے سامنے سب کچھ ختم ہو گیا۔ پہلے والدین اور بعد میں بیوی بچے ختم ہو گئے اب سمجھ نہیں آ رہا میں کس کے لیے زندہ رہوں ،زلزلہ متاثرہ علاقوں سے جو ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں ان میں ہر طرف ملبہ میں تبدیل عمارتیں اور لاشیں ہی لاشیں دکھائی دے رہی ہیں بڑی تعداد میں زخمی افراد تڑپتے نظر آ رہے ہیں
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا 50 رکنی ریسکیو ٹیم ترکیہ بھجوانے کا اعلان
ترکیہ میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں جن میں ایک جیل بھی شامل ہ
ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی
ترکیہ میں زلزلہ متاثرین سخت مشکلات کا شکار ہیں-
ترکی و شام میں تباہ کن زلزلے کے بعد پاکستان کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری