ٹرمپ کی یورپ کو ایک بارپھردھمکی اوریورپ کے عمل سے بدلتی ہوئی صورت حال

0
33

واشنگٹن :، ٹرمپ کی یورپ کو ایک بار پھردھمکی اوریورپ کے عمل سے بدلتی ہوئی صورت حال ،اطلاعات کےمطابق امریکی صدر نے دھمکی دی ہے کہ اگر یورپ کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے نہ پاسکا تو یورپی گاڑیوں کی درآمدات پر ڈیوٹی عائد کردی جائے گی۔

سوئیزرلینڈ میں جاری ڈیوس اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم یورپ کے ساتھ معاملات طے کرنا چاہتے ہیں تاہم اگر ایسا نہ ہوا تو گاڑیوں کی درآمدات پر ڈیوٹی لگانے کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔صدر ٹرمپ کی جانب سے گاڑیوں سمیت اہم یورپی مصنوعات پر ڈیوٹی عائد کرنے کی دھمکیوں پر بہت سے یورپی عہدیداروں اور کمپنیوں نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے لکھا تھا کہ ٹرمپ نے یورپ کے نام اپنے دھمکی آمیز پیغام میں کہا ہے کہ اگر اس نے ایران کے خلاف امریکی پالیسیوں کی پیروی اور نیوکلیر ڈسپیوٹ میکنیزم کو فعال نہ کیا تو، یورپ سے درآمد کی جانے والی گاڑیوں پر پچیس فی صد ڈیوٹی عائد کردی جائے گی۔ٹرمپ کے دباؤ کے بعد ایٹمی معاہدے کے رکن تین یورپی ملکوں برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے گزشتہ ہفتے ایک بیان جاری کرکے، ایٹمی معاہدے کے مصالحتی نظام کو فعال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a reply